Beef Burger
بیف برگر
مزے دار بیف برگر افطار میں ضرور بناکر دیکھیں
اجزا......
قیمہ باریک مشین کا آدھا کلو
لہسن پسا ھواایک ٹیبل اسپون
سفید مرچ ایک ٹی اسپون
نمک حسب زائقہ
گوشت گلانے والا پاؤڈر یا کچری آدھا ٹیبل اسپون
کالی مرچ پسی ھوئی ایک ٹی اسپون
ٹماٹر کا پیسٹ دو ٹیبل اسپون
مسٹرڈ پیسٹ ایک ٹی اسپون
سویا ساس چار ٹیبل اسپون
مکھن یا ماجرین دو ٹیبل اسپون
انڈے دو عدد
فریش دودھ چار ٹیبل اسپون
بن فریش والے آٹھ عدد
فلنگ میں سلاد پتہ گول ٹماٹر سلائس چیز باریک کٹی پیاز گول کھیرا مایونیز کیچپ یا جو آپ لینا چاھیں لے سکتے ھیں
تیل تلنے کے لیئے حسب ضرورت
ترکیب.......
قیمہ دھوکر چھلنی میں رکھ لیں
پھر اسے ایک بڑے پیالے میں ڈال کر نمک لہسن گوشت گلانے والا پاؤڈر یا کچری کالی مرچ سفید مرچ سویا ساس ٹماٹر کا پیسٹ( نہ ھو تو اسی مقدار کی کیچپ ڈال لیں )
مسٹرڈ پیسٹ مکھن یا مارجرین اور انڈے توڑ کر اور دودھ بھی ڈال کر ھاتھ سے خوب ملالیں
بلکہ گوند لیں اور کم از کم ایک گھنٹہ فریج میں رکھ دیں
اب اس کو نکال کر مناسب سائز کے کہ نہ بہت موٹے ھوں اور نہ پتلے پتلے
گول کباب بناکر دس منٹ پھر فریج میں رکھ دیں
(یہ بھی کسی دن بتاؤں گی کہ بار بار فریج میں کیوں رکھوایا جاتا ھے )
اب ایک توے پر دو تین ٹیبل اسپون تیل ڈال لیں گرم کرلیں اور کباب رکھ کر تھوڑی تیز آنچ پر الٹ پلٹ کر تلیں
درمیان میں ایک سیدھے چمچے سے ھلکا سا دبا دیں لیکن بہت دیر تک فرائی نہ کریں اس سے کباب سکڑ جاتے ھیں
کباب تلتے ھی بن کو درمیان سے کاٹ لیں ایک طرف مایونیز اور دوسری طرف زرا سا مسٹرڈ پیسٹ بس پن کی مقدار میں پھیلاکر لگادیں اور سلاد پتہ گول ٹماٹر کا سلائس سلائس چیز یا جو بھی آپ کو پسند ھو وہ رکھ لیں
بند گوبھی آئس برگ وغیرہ جو دل چاھے رکھ لیں
ڈبل برگر کے لیئے ایک کباب رکھ کر پھر چیز سلائس یا دوسرے بن کا نیچے والا حصہ رکھ کر اس پر اسی طرح مایونیز لگاکر دوسرا کباب رکھا جاسکتا ھے
کول سلا فرنچ فرائز پہلے بتادیئے تھے ان کے ساتھ تازہ تازہ گھر کے صاف ستھرے برگر کا لطف اٹھائیں
آپ یہ کباب بناکر فریزکر سکتی ھیں طریقہ وہی ھوگا جو عام کباب کا ھوتا ھے البتہ بہت زیادہ عرصہ نہ رکھیں