-->

Namkeen Gosht

نمکین گوشت


بہت آسان اور بہت مزے دار نمکین گوشت پکائیے اجزاء گوشت کوئی سا بھی مٹن یا بیف ایک کلو نمک حسب ذائقہ ٹماٹر چار سے پانچ عدد لال پسا ھوا دھنیا دو ٹیبل اسپون ہری مرچ لمبی کٹی ھوئی چار سے چھ عدد ادرک باریک کاٹ کر تھوڑی سی ڈالڈا کوکنگ آئل ایک چمچہ ترکیب سب سے پہلے گوشت دھوکر چکنائی صاف کیئے بغیر ایک پتیلی میں ڈالیں نمک ڈالیں اور پسا ھوا دھنیا ڈال کر پکنے رکھ دیں ڈھک کر رکھیں جب اچھی طرح گل جائے اور اسکا پانی اسی میں خشک ھوجائے تو اب اس میں باریک کاٹ کر ٹماٹر شامل کرلیں اور آئل ڈال کر اسے بھون لیں پھر ہری مرچ کٹی ھوئی اور ادرک کٹی ھوئی ڈال کر زرا بھون کر اتار لیں اوپر سے ایک ہری مرچ اور ادرک کاٹ کر ڈال دیں اور گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں اسکی تیار خوشبو ایسی ھوتی ھے کہ جسے بھوک نہ ھو وہ بھی کھانا کھانے آجاتا ھے
LihatTutupKomentar
Cancel