-->

Desi Fish

Desi Fish
یہ فش عام طور پر بازار میں ملنے والی فش کی طرح ھوتی ھے جو بیسن میں لپیٹ کر تلی جاتی ھے آپ بیسن یا بریڈ کرمز دونوں میں سے جو چیز پسند کریں وہ لے سکتے ھیں اجزا فش راھو یا کوئی بھی آدھا کلو ( فرائی والے ٹکڑے بنوالیں ) اجوائن کواٹر ٹی اسپون نمک حسب ضرورت لال مرچ پسی ھوئی ایک ٹیبل اسپون ادرک لہسن کا پیسٹ ایک ٹی اسپون پسا ھوا گرم مصالہ آدھا ٹی اسپون سرکہ یا لیموں کا رس دو ٹیبل اسپون میٹھا سوڈا چٹکی بھر بیسن کواٹر کپ یا حسب ضرورت یا بریڈ کرمز حسب ضرورت تیل فرائی کے لئیے ترکیب جیسے پہلے بھی بتایا ھے فش کو اسی طرح دھوکر رکھ لیں اجوائن کو پیس کر لیموں کے رس یا سرکے میں ملالیں اب یہ رس یا سرکہ فش کے ٹکڑوں پر اچھی طرح لگاکر آدھا گھنٹہ رکھ دیں اب ایک پیالے میں ادرک لہسن نمک لال مرچ اور میٹھا سوڈا گرم مصالہ ملاکر زرا سے پانی سے اس کو گھول لیں اور فش کو اس میں ڈال کر تھوڑی دیر رکھ دیں اب جیسا کہ بتایا ھے کہ فرائی کے دو طریقے ھیں پہلے بیسن کا طریقہ یہ ھے کہ بیسن کو تھوڑے پانی سے گھول لیں چٹکی بھر نمک اور زراسی ھلدی ملالیں اور فش کے مصالے میں میٹھا سوڈا نہ ملائیں بلکہ بیسن میں ملائیں اور فش کو اس بیسن کے آمیزے میں لپیٹ کر ڈیپ فرائی کرلیں اور کچن پیپر پر نکال لیں دوسرا طریقہ یہ ھے کہ میٹھا سوڈا فش میں ملالیں اور بریڈ کرمز کو خشک سطح پر پھیلاکر اس پر فش کو رکھ لیں زرا سا رول کریں عام طور پر اس طرح بریڈ کرمز فش پر چپکتے نہیں اور چھڑ جاتے ھیں تو ایک انڈا پورا لے کر پھینٹ کر رکھ لیں پہلے انڈے میں ڈپ کریں پھر بریڈ کرمز میں رول کریں اور فرائی کرلیں آنچ بہت تیز نہ ھو درمیانی آنچ رکھیں تاکہ فش کرسپی بنے نکال کر البیک والی ساس یا کیچپ کے ساتھ پیش کریں
LihatTutupKomentar
Cancel