Green Masala fish
اجزا۰
فش درمیانہ ٹکڑوں میں کٹی ھوئی آدھا کلو ( عام طور پر ماھی فش یا ھیرا فش کے فنگر فش یا درمیانہ سائز کے ٹکڑے بنوالیں )
ھرا دھنیا ایک بڑی گھٹی
پودینہ آدھی گھٹی
ھری مرچ چھوٹی والی چھ عدد یا حسب پسند
لیموں دو عدد یا سفید سرکہ دو ٹیبل اسپون
ٹماٹر دو عدد
سفید زیرہ ایک ٹی اسپون
گرم مصالہ پسا ھوا آدھا ٹی اسپون
نمک حسب مرضی
لہسن ادرک کا پیسٹ ایک ٹیبل اسپون
ناریل پسا ھوا ایک ٹی اسپون
فرائی کے لئیے تیل حسب ضرورت
ترکیب ۰
فش کو کسی پیالے میں رکھ کر اس پر نمک اچھی طرح چھڑک دیں نمک اچھا خاصا لیں اچھی طرح مل کر رکھ دیں اور ایک گھنٹے بعد اس فش کو خوب اچھی طرح پانی سے دھو لیں
کسی چھلنی میں رکھ دیں
چاپر یا بلنڈر میں یا پھر سل پر اوپر دئیے ھوئے تمام مصالے سوائے تیل کے بہت کم پانی کے ساتھ باریک پیس لیں نمک شامل کردیں
اب فش پر یہ مصالہ مل دیں دونوں طرف اور اندر کی طرف بھی لگاکر اسے کم از کم دو گھنٹے کے لئیے فریج میں رکھ دیں
جب آپ اسے فرائی کے لئیے نکالیں گے تو اس میں جو پانی ھو گا اسے نکال دیں اور مصالہ سمیت اسے پلیٹ میں رکھ دیں جتنی زیادہ دیر اسے مصالے میں رکھیں گے اتنی مزے دار بنے گی اور مصالہ تیل میں نہیں جائے گا
اب کڑھائی میں تیل گرم کرلیں اور مناسب گرم ھونے پر اسے درمیانی آنچ پر ڈیپ فرائی کرلیں
جو لوگ وزن کے حوالے سے پریشان ھوں وہ اسے بہت کم تیل میں گرل پین یا نان اسٹک پر فرائی کرلیں
اسے آپ اوون میں بیک بھی کر سکتے ھیں اور اسٹیم میں بھی بنا سکتے ھیں اگر اوون میں بنائیں تو اوون کو دس منٹ پہلے 180c پر پری ھیٹ کرلیں اور بیس سے پچیس منٹ تک بیک کریں اور تین منٹ تک گرل کریں
فرائی فش کو کچن پیپر پہ نکال کر ھری چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں سادہ چاول اور روٹی کے ساتھ بہت پسند کی ھے