-->

Haleem

Haleem

چٹ پٹی اور لذیذ حلیم بنانے کیلئے اس آسان طریقے پر عمل کریں. ،آج ہم آپ کو لذیذ اور چٹ پٹی حلیم انتہائی آسان طریقے سے گھر پر تیار کرنے کی ترکیب بتائیں گے 1۔ گوشت ۔ 1کلو 2۔ تیل ۔ 2کپ 3۔ پیاز ۔ 1/4کلو 250گرام 4۔ لہسن ۔ 125گرام 5۔ ادرک ۔ 75گرام 6۔ موٹی الائچی ۔ 6سے8عدد 7۔ دال چینی ۔ 2ڈنڈی 8۔ کالی مرچ ۔ 1مٹھ 9۔ لونگ ۔ 1مٹھ 10۔ تیز پتہ ۔ 4عدد 11۔ لال مرچ ۔ 4کھانے کے چمچ 12۔ نمک ۔ 1کھانے کا چمچ 13۔ ہلدی ۔ 1کھانے کا چمچ 14۔ پانی ۔ 6کپ دالیں 1۔ دال مسور ۔ 125گرام 2۔ دال چنا ۔ 125گرام 3۔ دال مونگ ۔ 125گرام 4۔ دال ماش ۔ 125گرام 5۔ چاول ۔ 125گرام 6۔ گندم ۔ 125گرام ترکیب:- ایک دیگچے میں تیل ڈال کر پیاز ڈال دیں اس کے بعد اس میں ادرک لہسن ڈال دیں اور اس کے بعد گوشت ڈال دیں اور اس کو اچھی طرح بھونیں جب گوشت بھون جائے اور لال مرچ ہلدی نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور اس کے بعد سارے گرم مصالحہ کی پوٹلی بنا کر اس میں ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں اس کے بعد 6کپ پانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر چھوڑدیں۔ نوٹ: - چاول+دلیا اور چنے کی دال+ماش کی دال دونوں کو اکٹھا کرکے رات کو بھگو دینا اور چاول اور دال مونگ صبح بھگو دینا۔ اوراس کے بعد تمام دالوں کا ابال کر گوشت میں مکس کردینا گوشت مےں سے ہڈیا ں اور گرم مصالحے کی پوٹلی نکال لینا اس کے بعد دالوں اور گوشت کو اچھی طرح مکس کرکے گرم گرم پیش کرنا....~.
LihatTutupKomentar
Cancel