For Dirty Sink
اپنے کچن کے گندے سنک کو نئے جیسا بنائیں
کیا آپ کے کچن کا سنک ہمیشہ انتہائی غلیظ نظر آتا ہے اور آپ اسے گریس یا کئی گھنٹوں کی محنت کے بغیر صاف رکھنا چاہتے ہیں؟
تو اس کے لیے ایک خفیہ ہتھیار ممکنہ طور پر آپ کی کچن کیبنٹ میں موجود ہوسکتا ہے۔
اور وہ ہے سرکہ۔
جی ہاں گھریلو استعمال میں عام ہونے والی اشیاءمیں سے ایک ہے اور یہ گھر بھر کی صفائی کے لیے بھی بہترین ہے خاص طور پر جب بات کچن کی ہو تو۔
اس کی مدد سے آپ اسٹیل کی سطح پر پانی کے نشانات کو صاف کرسکتے ہیں، چولہے کے نیچے جمع گندگی کو ہٹا سکتے ہیں اور بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
اسی طرح جب اسٹین لیس اسٹیل سنک کی بات ہو تو تو ایک کپڑے کو سرکے میں ڈبوئیں اور پوری سطح کو رگڑ کر صاف کریں۔
اس کے بعد اسفنج کی کھردری سائیڈ کو نرمی سے رگڑ کر سنک کو صاف کردیں۔
آپ کے سنک کی سطح کس حد تک خراب ہے، اس کے مطابق کپڑے کو سرکے میں بھگو کر رکھیں تاہم وہ پہلے ہی کافی حد تک صاف ہو تو کم سرکے سے بھی کام چل جائے گا۔
تاہم جو بھی سرکے کو گرینائیٹ اور سنگ مرمر کی سطح پر کبھی استعمال نہ کریں کیونکہ یہ کسی بھی
قدرتی پتھر پر نقش بناسکتا ہے