-->

Bangali Fish salan

Bangali Fish salan
اجزا ۔ مچھلی جو آپ لینا چاھیں آدھا کلو نمک حسب زائیقہ لال مرچ پسی ھوئی ایک ٹی اسپون ھلدی آدھا ٹی اسپون املی کا رس دو سے تین ٹیبل اسپون پیاز دو عدد بڑی ادرک لہسن کا پیسٹ ایک ٹیبل اسپون کڑی پتہ دس سے بارہ عدد پسا ھوا گرم مصالہ کواٹر ٹی اسپون تیل سرسوں کا ایک کپ نہ ملے تو کوئی سا بھی تیل لے لیں ترکیب ۔ مچھلی کو بیسن میدہ یا آٹا لگا کر دس منٹ رکھ دیں پھر مل مل کر خوب صاف دھو لیں ایک کھلی پتیلی لیں چولھا جلا کر سرسوں کا تیل ڈالیں جب گرم ھوجائے تو ایک چھوٹا سا روٹی کا ٹکڑا ڈال کر تل کر نکال لیں اس سے سرسوں کے تیل میں ھیک نہیں رھتی پیاز باریک کاٹ کر ڈالیں اور سنہری فرائی کرلیں پھر پیاز کو نکال کر باریک پیس لیں اب واپس تیل میں ڈالیں ساتھ ھی ادرک لہسن کا پیسٹ لال مرچ ھلدی نمک اور کڑی پتے ڈال دیں مصالہ بھون لیں زرا زرا پانی کا چھینٹا دے کر بھون لیں جب خوشبو آنے لگے تو دو کپ پانی ڈال کر ڈھک کر رکھ دیں آنچ کم کردیں جب شوربہ تھوڑا پک جائے تو اب اس میں مچھلی ڈالیں اور املی کا پانی ڈال دیں اور آنچ دم والی کرکے ڈھک کر اتنا پکالیں کہ مچھلی تو گل جائے لیکن شوربہ باقی رھے اگر شوربہ گاڑھا لگے تو زرا سا پانی اس وقت ڈال دیں جب آپ مچھلی ڈالیں اس سالن کا پتلا شوربہ ھوتا ھے اور ابلے ھوئے چاول کے ساتھ کھایا جاتا ھےاس میں بھی چمچہ نہ چلائیں پتیلی ھلاکر مصالہ ملالیں اور ایک کانٹے سے مچھلی کو چیک کرلیں ویسے اس سالن میں مچھلی تھوڑی ٹوٹی ھوئی ھو تو ھی زیادہ مزے دار لگتی ھے اگر بڑے کانٹے کی مچھلی ھے تو اس طرح بھی کر سکتے ھیں کہ مزید پانی ڈال کر اتنا گلالیں کہ کانٹے مچھلی سے الگ ھوجائیں اور وہ کانٹے نکال کر پھینک دیں سالن تیار ھوجائے تو بڑی ڈش میں نکال کر اوپر سے پسا ھوا گرم مصالہ چھڑک دیں اور دو تین کڑی پتے ڈال دیں ابلے ھوئے سادہ چاول کے ساتھ پیش کریں
LihatTutupKomentar
Cancel