Fried fish feast
اجزا۔۔۔۔
کوئی سی بھی فش ایک کلو تلنے کے ٹکڑے بنوالیں
نمک حسب ضرورت
لال مرچ ایک ٹیبل اسپون
سفید زیرہ ایک ٹی اسپون
ثابت دھنیاایک ٹی اسپون
پسا ھوا گرم مصالہ ایک ٹی اسپون
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک ٹیبل اسپون
کارن فلور آدھا کپ
سرکہ دو ٹیبل اسپون
ھلدی کواٹر ٹی اسپون
پسی ھوئی اجوئن چٹکی بھر
تیل حسب ضرورت
ترکیب۔۔۔۔۔
مچھلی کو بیسن لگاکر رکھ دیں اور پھر مل مل کر دھو لیں
سفید زیرہ اور دھنیا پیس لیں بہت باریک نہ کریں
ایک پیالہ لیں اور اوپر دئیے ھوئے تمام اجزا ایک ساتھ ڈال کر آمیزہ بنالیں ضرورت ھو تو چند قطرے پانی ملالیں اور مچھلی کو اس مصالےمیں خوب اچھی طرح مکس کرلیں ھر طرف مصالہ لگ جائے اب اسے کم از کم ایک گھنٹہ رکھ دیں
تیل گہری کڑاھائی میں گرم کریں مچھلی کو ڈال کر درمیانی آنچ پر فرائی کرلیں یاد رھے تیل مناسب گرم ھو
سرخ ھوجائےتو ٹشو پر رکھ کر فالتو تیل جزب کرلیں اور گرما گرم کیچپ یا اپنی پسند کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں