-->

Fish Curry

Fish Curry
اجزا راھو مچھلی اس طرح کٹوالیں ایک کلو پیاز تین عدد لہسن ادرک کا پیسٹ ایک ٹیبل اسپون دھی ایک کپ ثابت گرم مصالہ ملا جلا ایک ٹی اسپون میتھی دانہ دس دانے لال مرچ ایک ٹیبل اسپون نمک حسب مرضی ھلدی کواٹر ٹی اسپون تیل ایک کپ ھرا دھنیا گارنشنگ کے لئیے ترکیب مچھلی میں ایک بڑا چمچہ بیسن لگاکر دس پندرہ منٹ رکھ دیں پھر مل مل کر کھلے پانی سے دھوکر چھلنی میں رکھ دیں پیاز کو کاٹ کر پیس لیں دھی کو پھینٹ لیں ایک کھلی ھوئی بڑی پتیلی می تیل ڈال کر گرم کرلیں پھر میتھی دانہ اور گرم مصالہ ڈال کر کڑکڑائیں اور پسی ھوئی پیاز ادرک لہسن کا پیسٹ لال مرچ ھلدی نمک ڈال کر یہ مصالہ پانی کا چھینٹا دے دے کر بھونیں آنچ زرا کم ھی رکھیں جتنی دیر مصالہ بھنے گا اتنا مزے کا ھوگا جب اچھی طرح بھن جائے تو دھی پھیلاکر ڈالیں اور مچھلی کے قتلے بھی پھیلاکر کر رکھ دیں آنچ دم والی کردیں اور ڈھک دیں پھر بہت احتیاط سے ایک ایک قتلے کو پلٹ دیں پھر اتنی دیر رکھیں کہ دھی کا پانی خشک ھوجائے اور تیل نکل آئے اب ھلکا سا پانی کا چھینٹا دے کر ایک منٹ رکھ کر چولھا بند کردیں اس سالن میں چمچے نہیں چلاتے کوفتے کی طرح بس پتیلی کو ھلاکر سالن کو ھلاتے ھیں ڈش میں پہلے ایک ایک مچھلی کا پکا ھوا سلائیس رکھ کر اوپر سے سالن پھیلاکر ڈالیں اور ھرا دھنیا باریک کاٹ لیں گھر کی چپاتی کے ساتھ پیش کریں آپ کسی اور مچھلی کے ساتھ بھی بنا سکتی ھیں میں راھو مچھلی کا بناتی ھوں مچھلی کا مصالہ بھنا بھنا ھوتا ھے اور سالن پتلا نہیں ھوتا بنگالی سالن شوربے والا ھوتا ھے وہ بھی انشااللہ ایک دو دن میں بتاوں گی
LihatTutupKomentar
Cancel